ڈیرہ اسماعیل خان، گلوٹی اڈہ کے قریب موٹر سائیکل ،فلائنگ کوچ میں تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی ہو گیا

جمعرات 15 ستمبر 2016 18:20

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15ستمبر ۔2016ء) گلوٹی اڈہ کے قریب موٹر سائیکل اور فلائنگ کوچ کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ ٹانک اڈہ پر موٹر سائیکلوں کے تصادم میں دو افراد زخمی ہو گئے،گرہ محمود پردل میں قتل مقاتلے کی دشمنی میں آٹھ افراد کی اپنے گھر کے مورچوں سے فائرنگ سے ایک خاتون زخمی جبکہ ایک گائے ہلاک اور دوگائیں زخمی ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق گلوٹی اڈا کے قریب تھانہ یارک کی حدود میں موٹر سائیکل اور فلائنگ کوچ نمبر LES2650کے تصادم میں موٹر سائیکل پر سوار زین الدین ولد امین خان سکنہ وانڈہ خانی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا چچا زاد امیر احمد ولد غازی خان زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر ا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ کینٹ کی حدود میں ٹانک اڈہ پر دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں ایک موٹر سائیکل پر سوار عبدالقیوم ولد الٰہی بخش کھوکھر سکنہ گرہ بتہ درابن کلاں اور دوسرے موٹر سائیکل سوار انس ولد عبدالوحید سکنہ گڑھی سدوزئی زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر سول ہسپتال ڈیرہ پہنچا دیا گیا ہے۔

کینٹ پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تیسرے واقعہ میں تھانہ درابن کی حدود میں علاقہ گرہ محمود پردل میں اطہر سمیت 8افراد نے اپنے اپنے مورچوں سے اسلحہ آتشیں سے مخالفین پر فائرنگ کردی ۔فائرنگ سے اکرام ،شکیل محفوظ رہے جبکہ ان کی رشتے دار سروراں بی بی زخمی ہوگئی فائرنگ سے ان کی ایک گائے ہلاک جبکہ دو گائیں زخمی ہوگئی ۔ فریقین میں قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی ہے تھانہ درابن میں زخمی سروراں بی بی کے سسر حاجی عزیز اﷲ نے 8افراد پر اس واقعہ کی رپورٹ درج کرادی ہے ۔

متعلقہ عنوان :