ڈیفنس میں فاسٹ فوڈ کی دکان میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت4افراد زخمی

جمعرات 15 ستمبر 2016 17:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15ستمبر ۔2016ء) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ ڈیفنس میں فاسٹ فوڈ کی دکان میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت4افراد زخمی ہوگئے۔زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے نیشنل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈیفنس بی لالک جان چوک کے قریب فاسٹ فوڈ کی دکان میں سلنڈر اچانک دھماکے سے پھٹ گیا جس کی زد میں آکر خاتون اور بچے سمیت4افراد زخمی ہوگئے۔اطلا ع ملنے ریسکیو 1122اور دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :