میانوالی میں مسافر کوچ کے حادثے میں 4 افراد جاں بحق ٗدرجن سے زائد زخمی

جمعرات 15 ستمبر 2016 17:34

میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15ستمبر ۔2016ء) میانوالی میں مسافر کوچ کے حادثے میں 4 افراد جاں بحق اوردرجن سے زائدزخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حادثہ ایم ایم روڈ پر پیش آیا جہاں کوچ تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں ماں، بیٹا سمیت 4 افراد جاں بحق اور20 افراد زخمی ہوگئے ٗزخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی منتقل کردیا گیاجہاں انہیں طبی امداد دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :