میاں چنوں میں غیرت کے نام پر دو افراد کوقتل کردیا گیا ٗملزمان گرفتار ٗ جرم کا اعتراف کرلیا

3بچوں کی ماں اور ایک شخص کو درخت سے لٹکا کر پھانسی دے دی گئی ٗ

جمعرات 15 ستمبر 2016 17:32

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15ستمبر ۔2016ء)خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں غیرت کے نام پر دو افراد کوقتل کردیا گیا، 3بچوں کی ماں اور ایک شخص کو درخت سے لٹکا کر پھانسی دے دی گئی ٗ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جنہوں نے اعتراف جرم کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی ملک طاہرمجید کے مطابق مقتولہ اور ایک مرد کو درخت سے لٹکاکر پھانسی دیکر قتل کیاگیاواقعہ نواحی علاقہ چک 56حیدرآباد میں پیش آیا ٗ خاتون کے شوہر، باپ اور بھائی کوگرفتار کرلیا گیا ٗ ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اعتراف جرم بھی کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق غیرت کینام پر قتل کی گئی خاتون3بچوں کی ماں تھی، خاتون کے ساتھ قتل کیاگیاشخص خاتون کا کزن ہے۔ڈی ایس پی کے مطابق واقعہ کی ابتدائی رپورٹ درج کرلی گئی ٗمزید تحقیقات شروع کر دی گئیں ٗ ملزمان نے خود ہی عدالت لگائی، خود ہی فیصلہ کیا اور خود ہی سزا بھی دے دی۔