بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام نماز عید کے سب سے بڑا اجتماع کا گلشن جناح میں انعقاد

جمعرات 15 ستمبر 2016 16:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 ستمبر۔2016ء) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع گلشن جناح ( پولو گراؤنڈ) میں منعقد ہوا، جہاں قائم مقام صدر پاکستان سینیٹر رضا ربانی، گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، چیف سیکریٹری صدیق میمن، کمشنر کراچی اعجاز احمد خان، ڈپٹی مےئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ، سابق وفاقی وزراہ ، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، سیکریٹریز حکومت سندھ، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مختلف محکموں کے سربراہان اور معززین شہر کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، نماز عید کے بعد ملک کے استحکام، خوشحالی، ترقی، قومی یکجہتی، اتحاد و اتفاق کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئی، بعدازاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی مےئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ نے تمام مسلمانوں کو عید الاضحی کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ عید الاضحی مسلمانوں کا بڑا تہوار ہے اس موقع پر مسلمان سنت ابراہیمی کی یاد میں جانوروں کی قربانی کا فریضہ انجام دیتے ہیں اس سال توقع ہے کہ کراچی میں 20 لاکھ جانوروں کی قربانی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ شہرکی تعمیر و ترقی کیلئے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ ساتھ شہری بھی اپنا بھر پور کردار اادا کریں انہوں نے کہا کہ شہر میں بہت میں زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے ہم اس عزم کے ساتھ آئے ہیں کہ نہ صرف شہر کراچی کی خدمت کریں گے بلکہ اس شہر کو تعمیر و ترقی کی منازل کی جانب لے کر جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :