عوامی خدمت کے جذبے کے تحت عوامی نمائندوں و انتظامیہ کے تعاون سے عید آپریشن کو انجام دیا گیا، چیئرمین ڈسٹرکٹ کورنگی

جمعرات 15 ستمبر 2016 16:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 ستمبر۔2016ء) چےئرمین ڈسٹرکٹ کورنگی سید نیر رضانے عید قرباں کے تینوں دن اراکین اسمبلی نشاط ضیاء قادری ،معین عامر پیر زادہ ،وقار شاہ ،ڈپٹی کمشنر کورنگی زین العابدین انصاری،یوسیز چےئرمین،وائس چےئرمین،کونسلرز کے ہمراہ چاروں زونز کے دورے کےئے ۔ چےئر مین ڈسٹرکٹ کورنگی سید نیر رضا نے اس موقع کہا کہ ہم سیاست برائے خدمت پر یقین رکھتے ہیں اس ہی لئے عوامی خدمت کے جذبے کے تحت عوامی نمائندوں و انتظامیہ کے تعاون سے عید آپریشن کو انجام دیا گیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کورنگی بہت بڑا ڈسٹرکٹ ہے اور پھر وسائل اور وقت کی کمی بھی درپیش تھی لیکن اس کے باوجود بھی پوری کوشش کی گئی تھی کہ عوام کو ریلیف ملے ا س سلسلے میں خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تمام زونز میں تشکیل دی گئی تھیں جو ہر زون میں صبح سے رات گئے تک ہر گلی،ہر محلے ،ہر اندرونی علاقے تک کو مانیٹر کر رہی تھی اور جہاں سے کوئی شکایت ملتی تھی وہاں فوری کاروائی کر کے آلائش اٹھوا لی جاتی تھی ۔

(جاری ہے)

چےئر مین ڈسٹرکٹ کورنگی سید نیر رضانے کہا کہ پہلے دن ماڈل کالونی/ملیر زون میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور عوامی شکایات کے حل میں کوتاہی برتنے پر ڈائریکٹر ہیلتھ رفیق شیخ کو معطل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی تمام مراعات بھی واپس لے لی گئی تھیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ اس ہی دن محکمہ ہیلتھ کے دیگر ایسے تمام افسران و ملازمین کو بھی وارننگ دی گئی تھی جو ماڈل کالونی /ملیر زون میں کوتاہی کے مرتکب ہوئے تھے ایسے تمام ملازمین کو کہا گیا تھا کہ وہ دوسرے و تیسرے دن اپنی کارکردگی بہتر کریں ورنہ ان کو بھی معطل کر دیا جائے گا جس کی وجہ سے ماڈل/ملیر زون کے کام میں بہتری آئی اور علاقے سے شکایات کا سلسلہ تاحال ختم ہو چکا ہے لیکن اس کے باوجود بھی مانیٹرنگ ٹیم ملیر ماڈل کالونی میں دورے جاری رکھے ہوئے ہے تا کہ شکایات کا فوری ازالہ ممکن ہوسکے ۔

انہوں نے لانڈھی ،شاہ فیصل اور کورنگی زون کے متعلق بتایا کہ ان تینوں زونز میں صورت حال پہلے دن سے ہی کنٹرول میں رہی ہے ۔جس کی وجہ سے وہاں سے شکایات بہت ہی کم تعداد میں موصول ہوئی ہیں عید قرباں کے 3دنوں میں ڈی ایم سی کورنگی میں 82ہزار آلائشیں اٹھا کر ٹھکانے لگائی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :