بلدیاتی نمائندوں اور عملے نے ضلع کونسل کراچی کے تمام یوسیز میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کیے، سلمان عبداللہ مراد

جمعرات 15 ستمبر 2016 16:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 ستمبر۔2016ء) چئیرمین ضلع کونسل کراچی کی ہدایات پر منگھوپیر یونین کونسل 5 میں عیدالاضحی کے موقع پر ممبر ضلع کونسل یونس مینگل چئیرمین علی اکبر کاچھیلو وائس چئیرمین اعظم مینگل و کونسلرز نے صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کروائے بلدیاتی نمائندوں نے یونین کونسل کے اسٹاف اور ان کے سپر وائزر حمید لاسی نے چئیرمین ضلع کونسل کراچی کے سخت ہدایات جاری کرنے کے بعد یونین کونسل 5 کی حدود کو صاف ستھرا کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی سڑکوں گلیوں اور مسجدوں کے ارد گرد سے کچروں کے ڈھیر ختم کرنے کے ساتھ عید قربان میں الائشوں کو فوری اٹھانے اور مقرر کردہ ٹھکانوں تک پہنچانے کا کام تسلی بخش رہاحکم بلدیاتی نمائندوں نے خود تمام تر کاموں کی نگرانی کی بلدیاتی نمائندوں کی دلچسپی کے سبب عید الحضحی سے قبل ہی علاقے کو صاف ستھرا کردیا گیا تھا اور کچروں کے ڈھیروں کو مقرر کردہ جگہ پر منتقل کردیا تھا ۔

(جاری ہے)

جبکہ عید کے پہلے اور دوسرے روز قربان کیے گئے جانوروں کے الائشوں کو فوری اٹھا کر مقرر کردہ جگہ پر منتقل کردیا گیا بلدیاتی نمائندوں نے اس حوالے سے یونین کونسل منگھوپیر آفس کے باہر شکایتی سیل بھی قائم کررکھا تھا جہاں یونین کونسل کا عملہ چاک و چوبند موجود رہا ساتھ ہی بلدیاتی نمائندے بھی اسٹاف کی کارکردگی دیکھنے کے لیے وقفے وقفے سے وزٹ کرتے رہے جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ منگھوپیر کے تمام علاقوں سے الائشیں بروقت اٹھا لی گئی اور علاقہ صاف ستھرا رہا اس حوالے سے بلدیاتی نمائندوں کا کہنا تھا کہ چئیرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے عید کے دوسرے روز کارکردگی کی جانچ کے لیے مختلف یوسیز کا دورہ کیا اور اسی سلسلے میں منگھوپیر بھی تشریف لائے۔

اور بہترین کارکردگی پر بلدیاتی نمائندوں اور اسٹاف کو شاباشی دی اس سلسلے میں انکا کہنا تھا کہ صفائی کے بہترین انتظامات نہ کرنے والوں کا کوئی بہانہ قبول نہ کیا جائے گا چئیرمین ضلع کونسل کراچی نے منگھوپیر کے دورہ کے دوران منگھوپیر مزار پر حاضری بھی دی اور چادر بھی چڑھائی اور مگرمچھوں کے تالاب میں موجود مگرمچھوں کو گوشت بھی کھلایا اس موقع پر چئیرمین ضلع کونسل کراچی کے ہمراہ ممبر ضلع کونسل یونس مینگل چئیرمین علی اکبر کاچھیلو وائس چئیرمین اعظم مینگل کونسلرز سماجی شخصیت عبدالشکور مینگل اور کونسلر اصغر علی عباسی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :