درالامان میں مقیم خواتین وبچوں میں کھانے سمیت دیگرتحائف کی تقسیم

جمعرات 15 ستمبر 2016 16:12

ملتان۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 ستمبر۔2016ء) انرویل کلب ملتان کے زیراہتمام محکمہ سوشل ویلفیئر کے ادارے دارالامان میں مقیم خواتین وبچوں میں عیدکے موقع پرکھانے ودیگرتحائف تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پرادارہ انچارج مسزشہوارفاطمہ سمیت تمام سٹاف ممبران نے شرکت کی ۔انرویل کلب ملتان کی صدر رفعت اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عید ایک ایساتہوارہے جس میں سب اپنی رنجشیں ختم کرکے ایک دوسرے کے ساتھ مل کرخوشیوں کودوبالاکرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایسے موقع پردارالامان میں مقیم خواتین وبچے اپنوں سے دورہوتے ہیں ہم سب کو چاہیے کہ ان کے ساتھ مل بیٹھ کروقت گزاریں تاکہ یہ خودکوتنہانہ سمجھیں ۔اس موقع پردارالامان میں رہائش پذیرخواتین کے درمیان شعروشاعری ،مہندی لگانے سمیت دیگرچھوٹے چھوٹے مقابلہ جات کرائے گئے ۔اس موقع پرشاہین لنگڑیال ،طاہرہ نجم ،مسرت اکرم ،ساجدہ خلیل اورریحانہ کوثرسمیت دیگرنے شرکت کی ۔واضح رہے کہ اس وقت دارالامان میں 29خواتین اور21بچے مقیم ہیں ۔

متعلقہ عنوان :