ما حو لیا تی آلودگی میں اضافہ کی شرح سے بیماریاں پھیل رہی ہیں،محکمہ تحفظ ماحولیات

جمعرات 15 ستمبر 2016 15:32

لاہور۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 ستمبر۔2016ء) محکمہ تحفظ ماحولیات شہروں میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے ماہرین اور عوام کے تاثرات جاننے کی غرض سے مسودہ اپنی ویب سائٹ پر رکھ چکا ہے اور اس سلسلہ میں آن لائن عوامی آراء و تجاویز حاصل کی جا رہی ہیں،یہ بات محکمہ تحفظ ماحولیات کے ترجمان نے بتائی،انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں6 طرح کے نئے نیشنل ماحولیاتی معیار اپنائے گئے ہیں جن میں معیار برائے معالجہ ضائع شدہ پانی اور بائیومیڈیکل ویسٹ کا معالجہ بذریعہ انسزیشن،آٹوکلیونگ،مائکروویونگ اور گہرائی میں دفن کرنا شامل ہیں،ترجمان نے بتایا کہ معیار برائے بائیو میڈیکل ضائع شدہ مواد میں خطرناک مواد کو ٹھکانے لگانے کا تفصیلی طریقہ بتایا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ یہ معیار ضائع شدہ بائیو میڈیکل مواد کو تلف کرنے میں بہتری لائے گا ، انہوں نے بتایا کہ یہ قوانین ماہرین کیلئے ماحول کی بہتری میں وضع کی جانیوالی حکمت عملی میں موثر و مدد گار ثابت ہوں گے،انہوں نے بتایا کہ آلودگی میں اضافہ کی شرح سے بیماریاں پھیل رہی ہیں اور ماحولیاتی آلودگی معاشرے میں غربت کاسبب بھی بن رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :