دھرنا سی پیک کیخلاف سازش ہے‘ رہنما مسلم لیگ ( ن) حاجی سکندر حیات

جمعرات 15 ستمبر 2016 15:28

مردان۔15ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 ستمبر۔2016ء) مسلم لیگ (ن) تحصیل کاٹلنگ کے صدر حاجی سکندر حیات خان اور جنرل سیکرٹری فضل رازق خان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت تین سال سے روڈ پر ہے‘ 126دن کا دھرنا سی پیک کے خلاف گہری سازش کاحصہ ہے‘ سامراجی عناصر کے ایجنڈے پر عمل کرنے والے عوام کے غیض وغضب سے نہیں بچ سکتے ہیں‘ ان خیالات کااظہار انہوں نے سرکی آباد میں ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ ضلعی کونسلر سلیم خان اور خیال نواز نے بھی خطاب کیا‘ انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم کو ہمیشہ خالی خولی نعروں سے دھوکہ دیا گیا ہے روٹی کپڑا مکان کے نام پر ماضی میں صرف اقتدارحاصل کیاگیا‘ جبکہ تبدیلی کے نام پر لڑکیوں کو ٹوپیاں اور لڑکوں کو دوپٹے پہنائے گئے خیبرپختونخوا کے عوام کو دیوار سے لگادیاگیا‘ ادارے ٹھیک ہوئے اور نہ ہی ترقی کا پہیہ رواں دواں رہا‘ عمران خان اور طاہر القادری ملک کے ترقی کے دشمن ہیں‘ اس موقع پرخیال نواز ‘کریم شاہ‘ عبیدالله ‘شادی گل ‘ شاہد انور‘ عمر گل‘ جمشید خان‘ رازق شاہ نے سبز ٹوپیاں پہن کر مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔