بلدیہ شرقی میں عید کے دو دونوں کے دوران تقریباً 3 لاکھ آلائشوں کو ٹھکانے لگادیا گیا

جمعرات 15 ستمبر 2016 15:23

کراچی ۔ 15 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 ستمبر۔2016ء) بلدیہ شرقی گلشن اقبال و جمشید زونز سے عید الاضحی کے پہلے اور دوسرے دن شام پانچ بجے تک مجموعی طور پر 2 لاکھ 81 ہزار 345 آلائشوں کو ٹھکانے لگادیا گیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے وائس چیئرمین عبدالروٴف خان کے ہمراہ بلدیہ شرقی کے مرکز شکایات کا دورہ کیا اور موصول ہونے والی شکایات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد مرکز شکایات کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے اس موقع پر کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر عوام کو مکمل ریلیف کی فراہمی کیلئے محدود وسائل میں رہتے ہوئے دن رات کوشاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :