پاکستان میں جمہوریت کا مستقبل روشن ہے، ملک رشیداحمدخاں

جمعرات 15 ستمبر 2016 15:19

قصور۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 ستمبر۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک رشیداحمدخاں نے کہا ہے کہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائدکا پاکستان بنائینگے‘پاکستان میں جمہوریت کا مستقبل روشن اور مضبوط ہے‘ ملکی ترقی کے مخالفین استعماری قوتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں‘ عالمی قوتوں کے ایجنٹ پاکستان میں افراتفری پیدا کرنے اور سیاسی عدم استحکام پیداکرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ڈیرہ پر عیدملن پارٹی کے موقع پر پارٹی ورکروں اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مستقبل کا فیصلہ استعماری قوتوں کے آلہ کارنے نہیں بلکہ عوام نے ہی کرنا ہے‘ حکومت اورنج لائن‘میٹرو ٹرین جیسے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے جاری رکھے گی‘ آئندہ عام انتخابات میں پھر مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہوگی‘ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے گٹھ جوڑ نے عوام کی آنکھیں کھول دی ہیں ‘اقتدارکے حصول کیلئے چوردروازوں سے گھسنے کی کوشش کرنیوالوں کو 2018ء تک صبرکرناہوگا۔

متعلقہ عنوان :