عیدالضحیٰ پرپبلک ٹرانسپورٹ ناپید ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا رہا

جمعرات 15 ستمبر 2016 13:18

اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 ستمبر۔2016ء) عیدالضحیٰ پرپبلک ٹرانسپورٹ ناپید ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا رہا۔ ٹیکسی ڈرائیوروں کی چاندی ہوگئی اور وہ منہ مانگے دام وصول کرتے رہے۔

(جاری ہے)

وفاقی دارالحکومت میں عید پر شہریوں کی بڑی تعداد اگرچہ آبائی علاقوں کو روانہ ہوجاتی ہے لیکن بڑی تعداد میں اب ایسے شہری بھی ہیں جو وفاقی دارالحکومت کو اپنا مستقل مسکن بنا چکے ہیں اور یہیں عید کرتے ہیں تاہم عید کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ نہ ملنے سے شہریوں کو مشکلات کا سنامنا کرنا پڑتا ہے۔

ایسے میں ٹیکسی ڈرائیوروں کی چاندی ہوجاتی ہے اور وہ منہ مانگے ناجائز اور دگنے کرائے وصول کرتے ہیں۔ جو شہری اپنی سواری نہیں رکھتے انہیں آمدو رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔