عیدالضحیٰ پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے میں مختلف مذہبی تنظیموں کے فلاحی ادارے اور مدارس پیش پیش رہے

جمعرات 15 ستمبر 2016 13:17

اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 ستمبر۔2016ء) عیدالضحیٰ پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے میں مختلف مذہبی تنظیموں کے فلاحی ادارے اور مدارس پیش پیش رہے۔

(جاری ہے)

خیراتی اداروں نے بھی بڑی تعداد میں قربانی کی کھالیں جمع کیں۔ گلی محلوں میں الخدمت فاؤنڈیشن، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن، شوکت خانم، ایدھی سمیت مختلف تنظیموں کے کارکن اور رضاکار اور مدارس کے طلباء گاڑیوں اور موٹر سائیلوں پر گشت کرتے اور قربانی کی کھالیں جمع کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :