عید کے موقع پر راولپنڈی میں پبلک ٹرانسپورٹ برائے نام رہی

جمعرات 15 ستمبر 2016 13:15

راولپنڈی۔27ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 ستمبر۔2016ء) عیدالاضحی کے موقع پر راولپنڈی میں پبلک ٹرانسپورٹ اکا دکا رہی ۔دوسری جانب ٹیکسی ڈرائیوروں نے مسافروں کی مجبوری کا خوب فائدہ اٹھایا۔

(جاری ہے)

عید کے ایام میں جڑواں شہروں کے مابین اور اندرون شہر پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر تھی جس کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے والوں، عزیز و اقارب سے ملنے ملانے کیلئے جانے والوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ مسافروں کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیکسی ڈرائیوروں نے مسافروں کی کھال ادھیڑی اورمعمولی مسافت کے بھی بھاری کرائے وصول کئے۔

متعلقہ عنوان :