غیر وابستہ تحریک نام کی امریکی پابندیوں کی مذمت

جمعرات 15 ستمبر 2016 12:56

کراکس ۔ 15 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 ستمبر۔2016ء) غیروابستہ تحریک نام کے رکن 120 ملکوں نے ونیزوئلا کے خلاف امریکی پابندیوں کی مذمت کی ہے۔ونیزوئلا کے جزیرہ مارگریٹا سے ایک رپوٹ کے مطابق دنیا کے110 غیر جانبدارملکوں کی تنظیم نام نے ایک بیان جاری کرکے ونیزئلا کے خلاف امریکا کی نئی پابندیوں کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

غیروابستہ تحریک نے اعلان کیا ہے کہ امریکا نے ونیزوئلا پر یہ پابندیاں اس ملک کے اقتدار اعلی، سیاسی خودمختاری اور عوام کے حق خود ارادیت کو کمزور کرنے کے لئے لگائی ہیں۔

غیر وابستہ تحریک نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ ونیزوئلا کے خلاف امریکا کی یہ پابندیاں بین الاقوامی قوانین ، اقوام متحدہ کے منشور، اور حکومتوں کے باہمی روابط کے بارے میں بنیادی بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہیں۔ غیروابستہ تحریک کے رکن ملکوں نے اپنے اس بیان میں ونیزوئلاکی حکومت اور عوام کے ساتھ یک جہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن اپنے ان اقدامات کے ذریعے کاراکاس کے داخلی امور میں مداخلت کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :