عالمی رہنما وقت ضائع کئے بغیر پناہ گزین بچوں کو سکول بھیجنے کی ضمانت فراہم کریں، ملالہ یوسفزئی

جمعرات 15 ستمبر 2016 12:56

اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 ستمبر۔2016ء) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ وقت ضائع کئے بغیر پناہ گزین بچوں کو سکول بھیجنے کی ضمانت فراہم کریں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے نیویارک میں پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے پہلے سربراہ اجلاس کیلئے جمع ہونے والے عالمی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ ہر پناہ گزین بچے کے 12 برس تک سکول جانے کو یقینی بنائیں جبکہ عالمی رہنما پناہ گزینوں کے بحران کے مختصر مدت حل کو مسترد کر دیں کیونکہ اس بحران سے دنیا بھر کے 40 لاکھ بچوں سمیت 2 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :