عیدالاضحی پر ضرورت مندوں ویتیموں کو یاد رکھا جائے،نعمت اللہ خان

پیر 12 ستمبر 2016 21:02

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 ستمبر - 2016ء) سابق ناظم کراچی و سابق رکن سندھ اسمبلی نعمت اللہ خان نے عالم اسلام ، ملک بھر کے عوام خصوصا ًاہلیان کراچی کو عیدالاضحی کی مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عید لا ضحی کے موقع پر مساکین,یتیموں، کمزور وں اور ضرورت مندوں کو یا درکھا جائے اور انہیں اپنی خوشیوں میں شریک کیا جائے ،نعمت اللہ خان نے کہا کہ الخدمت کے تحت ملک بھر میں بڑے پیمانے پر اجتماعی قربا نیاں ہو رہی ہیں اور کراچی سمیت سندھ ،بلوچستان ،خیبرپختو نخوا ، پنجاب اور آزاد کشمیر میں بھی فی سبیل اللہ اقربا نیوں کا اہتمام کیا گیا ہے ،اس ضمن میں کراچی سمیت ملک بھر میں موجود رضاکار مستحقین اور ضرورت مندوں تک قربا نی کا گوشت پہنچانے کیلئے کسی قسم کی کسر نہ اٹھا رکھیں ،انہوں نے کہا الخدمت نے ہمیشہ غریبوں اور ضرورت مندوں کا ایسے مواقع پر تنہا نہیں چھوڑا ہے ،اس عید پر بھی انہیں یاد رکھا جائے گا ،نعمت اللہ خان نے تمام ذمہ داران اور رضا کاروں کو اجتماعی قربا نی کا منظم انداز میں اہتمام کر نے پر مبارکباد دی اور ان کے جذبے کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :