Live Updates

عمران خان اورشیخ رشید کے درمیان نتھیاگلی میں ملاقات محرم سے پہلے رائے ونڈ مارچ پر اتفاق

دونوں کی دیگر جماعتوں سے رابطوں کے حوالے سے بھی مشاورت، شیخ رشید نے کپتان کو طاہرالقادری کا پیغام بھی پہنچایا حکومت مخالف تحریک میں شدت لائی جائیگی ، آئندہ کی احتجاجی حکمت عملی کا اعلان جلد کیاجائیگا،تحریک انصاف کے سربراہ کی گفتگو

پیر 12 ستمبر 2016 18:10

عمران خان اورشیخ رشید کے درمیان نتھیاگلی میں ملاقات محرم سے پہلے رائے ..

نتھیا گلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 ستمبر - 2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے درمیان ملاقات میں محرم سے پہلے رائے ونڈ مارچ کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ دونوں نے دیگر جماعتوں سے رابطوں کے حوالے سے بھی مشاورت کی۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل کے مطابق عمران خان سے شیخ رشیداحمد نے نتھیا گلی میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت مخالف تحریک میں شدت لائی جائیگی اور آئندہ کی احتجاجی حکمت عملی کا اعلان جلد کیاجائیگا ۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے محرم سے پہلے رائے ونڈ مارچ کرنے پر اتفاق کیا جبکہ دیگر جماعتوں سے رابطوں کے حوالے سے بھی مشارت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق شیخ رشید نے ملاقات میں کپتان کو ڈاکٹر طاہر القادری کا پیغام بھی پہنچایا ۔شیخ رشید نے ملاقات میں عمران خان کو رائیونڈ مارچ میں شرکت کی یقین دہانی بھی کرائی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات