مکہ: سخت انتظامات کے باوجود متعدد غیر ملکی شہری غیر قانونی طریقے سے حج کرتے پائے گئے

پیر 12 ستمبر 2016 17:11

مکہ: سخت انتظامات کے باوجود متعدد غیر ملکی شہری غیر قانونی طریقے سے ..

مکہ : (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12ستمبر 2016ء ) : اس سال غیر قانونی طور پر حج کرنے والے ہزاروں افراد کو مختلف چیک پوسٹوں سے واپس بھیجا گیا۔ مگر اتنے انتظامات ہونے کے باوجود کچھ افراد اس سال بھی غیر قانونی طریقے سے حج کرنے میں کامیاب ہو ہی گئے ۔ایک رپورٹ کے مطابق غیر قانونی طریقے سے حج کروانے والے افراد نے1500ریال کے عوض غیر قانونی افراد کو مکہ ، عرفات، منا پہنچایا۔

(جاری ہے)

طریقہ کے مطابق ایسے افراد مکہ میں داخلہ کے لیے عام کپڑوں میں ملبوس ہوتے اور اسکے بعد وہیں سے احرام باندھ لیتے ہیں۔ جس کے بعد تمام حج کے فرائض ادا کرتے ہیں۔ ایک شخص نے اپنا نام نا ظاہر کرنے پر بتایا کہ اس سال پیچھلے سال سے مختلف صورتحال رہی ۔ ہمیں غیر قانونی افراد کو مطلوبہ جگہوں تک پہنچانے میں کافی محنت کر نی پڑی ۔اس کے مطابق غیر قانونی حج کرنے والے فرد کے ساتھ عام لباس میں مکہ میں داخل ہونے کی شرط لگائی جاتی ہے ۔ اس کے بع.د اسے مختلف بہانے تراش کر مکہ میں داخلہ کروایا جاتاہے۔