صوابی، رائیٹ بینک کالونی میں واپڈا محنت کش کے کوارٹر میں آگ بھڑک اُٹھی ،دو کمسن بچیاں دم گھٹنے سے جاں بحق ، ماں بے ہوش

پیر 12 ستمبر 2016 17:01

صوابی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 ستمبر۔2016ء) تر بیلہ ڈیم کے رائیٹ بینک کالونی میں واپڈا محنت کش کے کوارٹر میں بجلی شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں کمرے کے اندر سوئے ہوئے ان کے دو کمسن بچیاں آگ کی دھواں اور گیس کے دم گھٹنے کی وجہ سے جاں بحق ہو گئیں۔

(جاری ہے)

جب کہ ماں بے ہوش ہو گئی تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کا ایک باشندہ عبداللہ جو کہ تر بیلہ ڈیم کے چوتھے تو سیعی منصوبے کے چائنہ کمپنی سائنو ہائیڈرو میں کام کر رہا ہے تر بیلہ ڈیم کے رائیٹ بینک کالونی میں کوارٹر نمبر14میں بچوں سمیت رہائش پذیر ہے گذشتہ شب کوارٹر میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اُٹھی جس کی وجہ سے کمرے میں موجود بستریں جل گئی اسی طرح گھر میں موجود گیس کا پائپ لائن بھی پھٹ گیا کمرے کے اندر دھواں اور گیس بھر جانے سے عبداللہ کے دو کمسن بچیاں دو سالہ ایمان شاہ اور چار ماہ کی ایمن شاہ موقع پر جاں بحق ہو گئیں جب کہ اس کی ماں بے ہوش ہو گئی مقامی لوگ اور ٹوپی پولیس موقع پر پہنچی بچیوں کی لاشوں اور اس کی بے ہوش والدہ کو تحصیل ہسپتال ٹوپی منتقل کر دیا گیا مقامی ایم پی اے حاجی محمد شیراز خان متاثرہ خاندان کے ساتھ تعزیت کے لئے موقع پر پہنچے اور اس سانحہ پر لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا اور متاثرہ خاندان کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔

متعلقہ عنوان :