فاروق ستار کو 5دن تک ہسپتال میں رکھا جائیگا،ترجمان ہسپتال

پیر 12 ستمبر 2016 16:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 ستمبر۔2016ء) ڈاکٹر فاروق ستار کی صحت بہتر ہیان کو 4 سے 5 روز اسپتال میں رکھا جائے گا۔ ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار کے سی ٹی اسکین اور بلڈ ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی ہیں، انہیں آرام کی شدید ضرورت ہے ۔اسپتال ترجمان کا کہنا ہے کہ12 رکنی میڈیکل ٹیم نیڈاکٹر فاروق ستار کا معائنہ کیاہے۔

ٹیم میں آرتھو، نیورو، چیسٹ، ہارٹ اور میڈیسن کے ماہرین شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار کو کوئی بڑی چوٹ نہیں آئی۔ ماہرین آج کھانے پینے اور فوڈ سپلیمنٹ دینے کا فیصلہ کریں گے جبکہ ڈاکٹر فاروق ستار کو 4 سے 5 دن اسپتال میں رکھا جائے گا۔ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کو ایگزیکٹو وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسپتال ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار کو آرام کی شدید ضرورت ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار کے کو آرڈینیٹر کی طبیعت بھی بہتر ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی گاڑی کوگزشتہ شب حیدر آباد سے کراچی آتے ہوئے نوری آباد کے مقام پرحادثہ پیش آیا۔ فاروق ستار سمیت 3 سکیورٹی گارڈز زخمی ہو ئے تھے۔ فاروق ستار کو کمر اور کندے پر چوٹیں آئی ہیں۔ابتدائی طور پر اے اوکلینک منتقل کئے جانے کے بعد لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ سیکیورٹی سے متعلق ڈی ایس پی ناصر لودھی نے بتایا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کو ضرورت کیمطابق سیکیورٹی دی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :