دبئی: متحدہ عرب امارات کی خواتین نے سرکاری ملازمت کی جگہ پر اپنا ذاتی کاروبار شروع کرنے کو ترجیع دےدی

پیر 12 ستمبر 2016 16:54

دبئی: متحدہ عرب امارات کی خواتین نے سرکاری ملازمت کی جگہ پر اپنا ذاتی ..

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12ستمبر 2016ء ) : متحدہ عرب امارات میں کاروبار کے بڑھتے ہوئے مواقعوں کو دیکھتے ہوئے خواتین نے سرکاری ملازمتیں چھوڑ کر کاروبار کرنے شروع کر دیے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی خواتین نے حال ہی میں اپنی ملازمتیں چھوڑ کر ذاتی کاروبار کرنے کے محرک پر بات کر تے ہوئے کہا کہ دفاتر میں کام کر کے محدود ترقی ہی کر سکتے ہیں۔

لیکن کاروباری طورپر مضبو ط ہونے پر ترقی کے بے پناہ امکانات ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

فجیرہ کی ایک خاتون کا کہنا تھا کہ اس نے بیچلر ڈگری اور متعدد ڈپلومے کیئے ہوئے ہیں۔ لیکن ان ڈگریوں کے ہوتے ہوئے اس نے اپنا کاروبار شروع کرنے کا عزم کیا تھا۔ چار سال پہلے اس نے پارٹیوں میں ڈیکوریٹر کا اپنا کاروبار شروع کیا تھا۔ اس وقت اس کے پاس متعدد پروجیکٹس ہیں ۔ ڈیکوریشن کے کاروبار میں خاصی جانی پہچانی شخصیت جانی جاتی ہے ۔ جبکہ اس کی ماہانہ آمدن بھی بہت زیادہ ہے ۔ وزارت تجارت کے حکام نے ایسی خواتین کو پرموٹ کرنے کے لیئے مختلف پروجیکٹس شروع کیے ہیں۔ خواتین کی اپنا کاروبار شروع کرنے میں مدد دی جارہی ہے ۔