Live Updates

نیب کی الماریاں حکومتی کر پشن سکینڈلز سے ” فل “ہو چکی ہیں ‘حکمرانوں ا ور نیب کا ”کر پشن بچاؤ “پر مکمل اتحاد ہے ‘حکومت خود تحر یک انصاف اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کو سڑکوں پر آکر احتجاج کیلئے مجبور کر رہی ہے ‘قوم سے قر بانی مانگنے والے حکمرانوں کی اپنی قر بانی کا وقت آچکا ہے ‘عوام حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں اور عمران خان ہی اس ملک کے وزیر اعظم بن کر ملک کو بحرانوں سے نجات دلا سکتے ہیں

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی پارٹی کارکنوں کے مختلف وفود سے بات چیت

پیر 12 ستمبر 2016 16:53

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 ستمبر۔2016ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ نیب کی الماریاں حکومتی کر پشن سکینڈلز سے ”فل “ہو چکیں ہیں مگر حکمرانوں ا ور نیب میں ”کر پشن بچاؤ “پر مکمل اتحاد ہے ‘حکومت خود تحر یک انصاف اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کو سڑکوں پر آکر احتجاج کیلئے مجبور کر رہی ہے ‘قوم سے قر بانی مانگنے والے حکمرانوں کی اپنی قر بانی کا وقت آچکا ہے ‘عوام حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں اور عمران خان ہی اس ملک کے وزیر اعظم بن کر ملک کو بحرانوں سے نجات دلا سکتے ہیں ۔

سوموار کے روز پارٹی کارکنوں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ نیب ملک میں ا حتساب کر نے کی بجائے حکمرانوں کے ساتھ ملکر ملک میں کر پٹ لوگوں کے تحفظ میں مصروف ہیں جبکہ نیب کی الماریاں کر پٹ لوگوں کے میگا کر پشن سیکنڈلز سے بھری پڑی ہے جن کی تحقیقات کر نے کیلئے کوئی بھی تیار نہیں اسی لیے تحر یک انصاف سمیت دیگر اپوزیشن جماعتیں احتجاج کر نے پر مجبور ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کرپشن اور پانامہ لیکس پرکمیشن بنانے میں ناکام ہوگئی ہے کرپشن کی روک تھا م حکومت کا فرض تھا مگر سب سے زیادہ کرپشن خود حکومتی صفوں میں ہورہی ہے ‘حکومتی رویے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کرپشن کو ختم کرنا چاہتی ہے نہ اس کے خلاف کچھ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے‘حکمران ہمیشہ عوام سے قربانی مانگتے رہے ہیں مگر اب خود حکمرانوں کی قر بانی کا وقت آچکا ہے اور انکو قر بانی دینا ہوگی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات