پیپلزپارٹی دھرنوں کی سیاست نہیں بلکہ عوام کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ‘عید کے بعد ملک بھر میں جلسے کر کے شریف برادران کا بوریہ بسترا گول کر دیں گے ‘عمران خان تو خیبر پختونخواہ میں کوئی تبدیلی نہیں لائے

پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب خان وسان کا ادبی کانفرنس سے خطاب

پیر 12 ستمبر 2016 16:53

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 ستمبر۔2016ء) پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب خان وسان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی دھرنوں کی سیاست نہیں بلکہ عوام کی سیاست پر یقین رکھتی ہے عید کے بعد ملک بھر میں جلسے کر کے شریف برادران کا بوریہ بسترا گول کر دیں گے ۔ وہ پیر کو یہاں گوٹھ گاہو میں سینئر صحافی مرحوم عبدلعززیز گاہوکی یاد میں منعقدہ ادبی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان تو خیبر پختونخواہ میں کوئی تبدیلی نہیں لائے مگر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ میں تعلیم پر ایمرجنسی لگا دی ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ بہت جلد صحت اور امن و امان کے نظام کو بہتر کیا جائے گا بلاول بھٹو نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ امن و امان کی صورتحال پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جس پر آئی جی سندھ نے تمام ایجنسیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنائیں انہوں نے کہا کہ عبدالعزیز گاہو کی نہ صرف سیاسی سماجی بلکہ صحافتی فرائض سے وہ بہت مشہور تھے اور ان کی ایسی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا اس موقع پر چوھدری یعقوب کھوکھر ، اکبر شاہ ، طارق عزیز گاہو و دیگر نے خطاب کیا ۔