Live Updates

وزیر اعلیٰ سندھ کے ماتحت کام کرنے والے محکمہ داخلہ کی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی

عید پر کھالیں جمع کرنے کے اشتہار میں افسران کے نام ،عہدے اور رابطہ نمبر غلط درج

پیر 12 ستمبر 2016 16:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 ستمبر۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ماتحت کام کرنے والے محکمہ داخلہ کی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی ۔ عید قربان پر کھالیں جمع کرنے کے اشتہار میں بیشتر افسران کے نام عہدے اور رابطہ نمبر ہی غلط درج کر دیئے ۔

(جاری ہے)

عید قربان پر کیسے کھالیں جمع کی جائیں ، محکمہ داخلہ نے ضابطہ اخلاق اخبارات میں شائع کروایا لیکن شکایات درج کروانے کے لئے بیشتر افسران کے نام اور رابطہ نمبر ہی غلط درج کر دیئے ۔ ڈی آئی جی سکھراظہر رشید ، ایس ایس پی ویسٹ کراچی غلام اصغر ، ایس ایس پی ساتھ ڈاکٹر فاروق اور ایس ایس پی کورنگی تنویر عالم اوڈھو کو عہدوں سے ہٹے دو ماہ ہوچکے ہیں جبکہ ایس ایس پی ایسٹ بھی سعودی عرب حج کے لئے گئے ہیں ۔

Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :