پرویز رشید شیطانی قوتوں کے سردار ہیں‘وزیراعظم کے گھرکی جانب مارچ نہیں کررہے ‘ہمارامقصدمیاں صاحب کے گھر پر حملہ نہیں‘ہماراجلسہ پرامن ہوگا،حکومت اورپولیس سے درخواست ہے رکاوٹیں نہ کھڑی کی جائیں

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان کی مارچ اور جلسہ گاہ کے انتظامات دیکھنے رائیونڈ آمد پر میڈیا سے گفتگو

پیر 12 ستمبر 2016 16:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 ستمبر۔2016ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء عبد العلیم خان نے کہا کہ وزیر اطلاعات پرویز رشید کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو شیطان سے مک مکا کرنے کے بیان پر انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز رشید شیطانی قوتوں کے سردار ہیں‘وزیراعظم کے گھرکی جانب مارچ نہیں کررہے ‘ہمارامقصدمیاں صاحب کے گھرپرحملہ نہیں،ہمارے پاس اوربھی بہت سے آپشنزموجود ہیں‘ہماراجلسہ پرامن ہوگا،حکومت اورپولیس سے درخواست ہے،رکاوٹیں نہ کھڑی کی جائیں۔

اس موقع پر انہوں نے و زیر اعظم نواز شریف کو بھی تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کی دعوت دیدی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عبد العلیم خان رائیونڈ میں پی ٹی آئی کے 26 کو رائیونڈ جانیوالے مارچ اور جلسہ گاہ کے انتظامات دیکھنے رائیونڈ پہنچے تو وہاں مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے پی ٹی آئی مخالف نعرے بازی لگانا شروع کردی جس کے بعد پی ٹی آئی اور مسلم لیگی کارکن آمنے سامنے آگئے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد عبد العلیم خان نے میڈیاسے گفتگو میں کہا کہ ہمارامقصدمیاں صاحب کے گھرپرحملہ نہیں،ہمارے پاس اوربھی بہت سے آپشنزموجود ہیں۔ رائیونڈاڈاپلاٹ وزیراعظم کے گھر سے 5 کلومیٹردورہے ، اڈاپلاٹ رائیونڈپرمارچ کے حوالے سے جگہ کامعائنہ کیاہے۔انہوں نے کہا کہ پرویزرشیدشیطانی قوتوں کے سردارہیں،ہماراجلسہ پرامن ہوگا،حکومت اورپولیس سے درخواست ہے رکاوٹیں نہ کھڑی کی جائیں۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما نے وزیر اعظم نواز شریف کو بھی اپنے پارٹی کے جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔