کراچی، گرفتار دہشتگرد نور خان کالعدم تنظیم کیلئے فنڈنگ میں ملوث ہے، تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف

پیر 12 ستمبر 2016 16:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 ستمبر۔2016ء) کالعدم تحریک طالبان بیت اللہ محسود گروپ کے کمانڈر نور خان سے تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آگئے ۔ دہشت گرد نور خان کو فنڈنگ کا ٹاسک دے کر کراچی بھیجا گیا جس نے ایکسچینج کمپنی سے 12 کروڑ کی غیر ملکی کرنسی لوٹی ۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی نے کالعدم تحریک طالبان بیت اللہ محسود گروپ کے اہم کمانڈر کو گرفتار کر لیا ۔ سہراب گوٹھ سے گرفتار دہشت گرد نور خان کی جوائنٹ انٹروگیشن رپورٹ حاصل کر لی ۔ تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ مبینہ دہشت گرد کالعدم تنظیم کو فنڈنگ کرنے میں اہم کردار ادا کرتا تھا ۔ ملزم نے پریڈی کے علاقے میں منی ایکسچینج کمپنی میں 12 کروڑروپے کی ڈکیتی کی جس میں ملکی و غیر ملکی کرنسی شامل تھی ۔

متعلقہ عنوان :