تحر یک انصاف نے ”رائے ونڈ مارچ “کے معاملے کو حتمی شکل دینے کیلئے اہم اجلاس 23ستمبر کو طلب کر لیا

پیر 12 ستمبر 2016 16:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 ستمبر۔2016ء) تحر یک انصاف نے ”رائے ونڈ مارچ “کے معاملے کو حتمی شکل دینے کیلئے اہم اجلاس 23ستمبر کو طلب کر لیا جبکہ اجلاس میں تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان پارٹی قائدین کی مشاورت سے آئندہ کی حکمت عملی طے کر یں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحر یک انصاف کی سنٹر ل ایگز یکٹوکمیٹی کے 23 ستمبر کو ہونیوالے اجلاس میں رائیونڈ مارچ سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بعض سینئر رہنماں کو رائیونڈ مارچ پر تحفظات ہیں اس لئے اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں واضح موقف اختیار کیا جائے گا۔