دبئی: متحدہ عرب امارات کی وزارتِ داخلہ نے گاڑی چلانے والوں کو عید کے ایام میں ٹریفک قوانین کی پابندکرنے کی تلقین کر دی

پیر 12 ستمبر 2016 16:37

دبئی: متحدہ عرب امارات کی وزارتِ داخلہ نے گاڑی چلانے والوں کو عید کے ..

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12ستمبر 2016ء ) : متحد ہ عرب امارات کی وزارتِ داخلہ نے عید الاضحی کے دوران گاڑی چلانے والے افرا د کو خبر دار کیا ہے کہ وہ ہر قیمت پر ٹریفک قوانین کا خیال رکھیں۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کے جنرل ٹریفک کے ڈائریکٹر برگیڈئیر غیاث حس الضابی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈرائیوروں کو قوانین کی پابندی کرنا ضروری ہوگا۔ عید کے ایام میں بھی قوانین کی پابند لازمی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد ٹریفک کی روانی بہتر بنانا ہے ۔ جبکہ عید کے ایام میں غیر محتاط ڈرائیونگ کی وجہ سے اکثر حادثات پیش آ جاتے ہیں۔ دوران ڈرائیونگ دوسری گاڑیوں سے مخصوص فاصلہ رکھیں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جاسکے ۔