سینیٹر سراج الحق نے عید کے بعد مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس طلب کرلیا۔

پیر 12 ستمبر 2016 16:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 ستمبر۔2016ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس 23تا 26ستمبر کو منصورہ میں طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں موجودہ ملکی صورتحال ،کرپشن فری پاکستان تحریک اور پانامہ لیکس کی تحقیقات کے حوالے پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا اورموثر احتساب اور لوٹی گئی قومی دولت کو واپس لانے کیلئے کرپشن کے خلاف تحریک کو مزید تیز کرنے کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔ مجلس شوریٰ کے اجلاس سے قبل 22ستمبر کو مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس منصورہ میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :