دبئی:چیکنگ سے متثنیٰ گاڑیوں کے مالکان ملکیت کی آن لائن تجدید کرواسکتے ہیں: آر ٹی اے

پیر 12 ستمبر 2016 16:26

دبئی:چیکنگ سے متثنیٰ گاڑیوں کے مالکان ملکیت کی آن لائن  تجدید کرواسکتے ..

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12ستمبر 2016ء ) : دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( آر ٹی اے ) کے مطابق چیکنگ سے مستثنیٰ گاڑیوں کے مالکان اپنی گاڑیوں کی آن لائن تجدید کر واسکتے ہیں۔ اب ان کو ایمرٹ الیوم میں رپورٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

آر ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ یہ پیشکش ان گاڑی مالکان کے لیے ہیں جو چیکنگ سے مشتنی ٰ ہیں یا جن کی گا ڑیاں تین سال سے زائد پرانی نہیں ہیں۔ایسے افراد سمارٹ چینل کا استعمال کر کے اپنی گاڑی کی تجدید کر واسکتے ہیں۔ گاڑی کی انشورنس کے بعد اپنی گاڑی کے کاغذات کی تجدید ممکن ہو گی۔ گاڑی کی ملکیت کلائنٹ کی غیر موجودگی میں بھی متعلقہ فرد کو فراہم کر دی جائے گی۔