عیدالاضحی کے موقع پر چڑیا گھر اور دیگر تفریحی مقامات کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

پیر 12 ستمبر 2016 16:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 ستمبر۔2016ء) عیدالاضحی کے موقع پر چڑیا گھر اور دیگر تفریحی مقامات کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ واک تھروگیٹس سے گزارنے کے ساتھ ساتھ میٹل ڈیٹکٹر سے چیکنگ کے بعد ہی اندر داخل ہونے کی اجازت دی جارہی ہے۔ دہشت گردی کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر لوگوں کے انخلاف کے لئے 2ہنگامی رائے بھی بنائے گئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار چڑیا گھر کے ڈائریکٹر شفقت علی نے گزشتہ روز آن لائن سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر عیدالفطر کی نسبت فیملیز کے رش میں خاطر خواہ کمی ہوتی ہے مگر اس کے باوجود ہمارے سکیورٹی انتظامات میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ جانوروں کے ٹیچرروں سمیت پورے چڑیا گھر میں صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ چڑیا گھر کی سیر کے لئے آنے والی فیملیز اور بچوں کوصاف ستھری تفریح مہیا کی جاسکے۔

(جاری ہے)

عیدالاضحی کے موقع پر شہر کے دیگر تفریحی مقامات پر سیر وتفریح کے لئے آنے والو ں یک سکیورٹی کے لئے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں سانحہ گلشن اقبال پارک کے بعد سے ہی شہرکے تمام چھوٹے بڑے ڈاکس کی باؤنڈری والز کواونچا کرکے ان کے اوپر خاردار تاریں لگادی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پارکس کے اندر نظم وضبط برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے پولیس اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے گشت کو یقینی بنانے کے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :