کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بڑی عید کیلئے بڑی تیاریاں جاری

پیر 12 ستمبر 2016 16:08

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 ستمبر۔2016ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بڑی عید کیلئے بڑی تیاریاں جاری ہیں،مویشی منڈیوں میں جانوروں کی خریداری کیلئے بھاو تاو عروج پر ہیں، جس کا جانور آگیا وہاں بچے مہمان جانوروں کو اپ ٹو ڈیٹ بنانے میں مصروف ہیں،بزرگ ٹوکری ،چٹائیوں اور دیگر لوازمات کی تیاری میں جت گئے تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں عید قرباں کی تیاریاں زور پکڑ گئی ہیں، زیادہ تر لوگ قربانی کا جانور خریدنے میں کامیاب ہوچکے ہیں، لیکن منڈیوں میں ابھی بھی رش ہے ، جانوروں کے سودے ہورے ہیں منڈیوں میں ڈبل گیم چل رہا ہے ۔

ایک طرف بیوپاری اپنے بچے کچھے جانورں کو جلد از جلد بیچ کر نکلنا چاہ رہے ہیں تو دوسری طرف خریدار اس جلدی کو بھانپ کر قیمتیں گران میں لگے ، لیکن وقت ہے کہ تیزی سے گزررہا ہے ، جانور فروخت ہورہے ہیں ، یہ نہ ہو کچھ بچے نہ ، اس سوچ پر خریدار زیادہ قیمت بھی دینے میں پھنس رہے ہیں اور جن گھروں میں قربانی کا جانور آچکا ہے اس گھر کا ماحول معمول سے الگ ہے ، بچوں نے رش لگا رکھا ہے، اپنے دوستوں کو بھی بلاکر جانور دکھارہے ہیں اسے کھلا پلارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

سال بھر نظرنہیں پڑتی،عید آتے ہی قصاب وی آئی پی بن جاتے ہیں ، جنہوں نے کمر کس کے چھریوں کو تیز کرلیا ہے،جانور ذبح کرانیوالے قصابوں کے پیچھے پیچھے ہیں۔قربانی کے لیے بہت سوں کی قصائیوں سے ڈیل ہوچکی ہے لیکن بہت سے ابھی بھی ایک سے دوسرے قصائی کے چکر لگارہے ہیں ،قربانی کا وقت قریب سے قریب آرہا ہے ، سارے جتن قصائی کو گھیرنے کے ہیں ، جس کے ہاتھ لگا وہی سکندر ہے۔کراچی والوں کے جانور ذبح کرنے کیلئے دوسرے شہروں سے بھی قصابوں کی آمد جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :