دبئی:ایمریٹس ائیر لائنز نے اپنی پروازوں میں گلیکسی نوٹ 7 کے استعمال پر پابندی عائد کر دی

پیر 12 ستمبر 2016 16:08

دبئی:ایمریٹس ائیر لائنز نے اپنی پروازوں میں گلیکسی نوٹ 7 کے استعمال ..

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12ستمبر 2016ء ) : متحدہ عرب عمارات جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی ( جی سی اے اے) نے اپنی پروازوں میں گلیکسی سیون نوٹ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ جی سی اے اے ترجمان کے مطابق اعلی حکام نے یہ فیصلہ نوٹ سیون کی دوران چارجنگ بیٹریاں پھٹنے کے واقعات سامنے آنے کے بعد کیا ہے ۔ مسافروں سے کہا گیاہے کہ دوران چارجنگ نوٹ سیون کو آن نہ کریں۔

(جاری ہے)

اور ان کو بیگیج میں بھی نہ ڈالیں ۔ سام سنگ کمپنی نے دنیا بھر میں سپلائی کیئے جانے والے نوٹ سیون واپس منگوائے لیئے ہیں۔ واضع رہے کہ سام سنگ کمپنی کے نوٹ سیون کی بیٹریاں پھٹنے کے تقریباََ35کیسز سامنے آئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی ائیر لائن نے دنیا کی ائیر لائن کی طرح دوران پرواز نوٹ سیون کو آن کرنے سے منع کر دیاہے ۔متحدہ عر ب امارات نے اس سلسلے میں اپنے مسافروں سے پیشگی معذرت کے ساتھ کہا ہے کہ مسافرو ں کے لیئے حفاظتی انتظامات پہلے اہم ہیں۔