راولپنڈی اور مری سمیت ریجن بھر کے لئے سکیورٹی و ٹریفک پلان پرکل سے عملدرآمد ہو گا

پیر 12 ستمبر 2016 16:07

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 ستمبر۔2016ء) راولپنڈی پولیس کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پر راولپنڈی اور مری سمیت ریجن بھر کے لئے سکیورٹی و ٹریفک پلان پر آج (بروز منگل )سے عملدرآمد ہو گا 3روزہ سکیورٹی پلان کے تحت پیشگی اجازت کے بغیرکھالیں جمع کرنے ،اور لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر مکمل پابندی عا ئد کر دی گئی ہے جبکہ ضلع راولپنڈی میں 672مساجد58امام بارگاہ اور59کھلے مقامات پر نمازعیدکے اجتماعات کے علاوہ مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کے لئے مجموعی طور پر3ہزار سے زائد پولیس افسران و ملازمین کے علاوہ ایلیٹ فورس، گھڑ سوار پولیس، موٹر سائیکل سوار ،کوئیک ریسپانس فورس، رضاکاراور لیڈیز پولیس بھی تعینات کرنے کے ساتھ بے نظیر انٹرنیشنل ائر پورٹ سمیت تمام سرکاری و نجی تنصیبات ، پارکوں اور کاروباری و تجارتی مراکز کے ساتھ اہم پبلک مقامات کی نگرانی سخت کردی گئی ہے ریجنل پولیس افسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان راجہ کی جانب سے منظور کردہ سکیورٹی پلان کے تحت عید الضحیٰ کے سلسلہ میں مساجد،امام بارگاہوں و دیگر عبادت گاہوں اورایسے کھلے مقامات جہاں پر نماز عید کے اجتماعات ہونے ہیں فول پروف سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور بغیر چیکنگ کسی بھی شخص کو ہر گز داخلہ کی اجازت نہ ہو گی نماز عید کے اجتماعات کے لئے مرکزی مقامات پر واک تھرو گیٹ نصب کرنے کے علاوہ میٹل ڈیٹیکٹرفراہم کر دیئے گئے ہیں نماز عید کے اجتماعات کے ارد گرد پارکنگ پر پابندی ہو گی،حساس مقامات پر نفری بڑھا کرگشت کو مزید موثر بنایا گیا ہے اس حوالے سے آر پی او نے تمام افسران کو ہدائیت کی کہ ڈویژنل ایس پیز،ڈی ایس پیزاورایس ایچ اوزکے ساتھ مشاورت سے ایس او پی کے مطابق سکیورٹی انتظامات مکمل کروائیں، جہا ں پر اہم شخصیات نے نماز عید ادا کرنی ہو وہاں پر خصوصی سکیورٹی پلان مرتب کرکے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ،ضلعی انتظامیہ کی پیشگی اجازت کے بغیر کسی بھی شخص ،ادارے یا تنظیم کی جانب سے قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے خلاف ورزی کرنے والے شخص ،ادارے یا تنظیم کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کے احکامات جاری کئے گئے،لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر سختی سے پابندی ہوگی آر پی اونے مساجد،امام بارگاہوں ،عید گاہوں ودیگر عبادت گاہوں اور رش والے مقامات ،پارکوں اوربازاروں میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کے ساتھ بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی سیکورٹی کے حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ مل کر انتظامات کو فول پروف بنایا گیا ہے جبکہ ٹریفک انتظامات کے تحت راولپنڈی شہر اور مری میں خصوصی ٹریفک پلان مرتب کرنے اور ون ویلنگ کو روکنے کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیںآ ر پی او کی دایات کے تحت سی پی او راولپنڈی اسرار احمد عباسی نے ضلع بھر کے لئے جاری سکیورٹی پلان کے تحت عیدالاضحی کے موقع پر ضلع راولپنڈی میں 672مساجد58امام بارگاہ اور59کھلے مقامات پر نمازعید ادا کی جائے گی جس کیلئے تقریباً 3000سے زائد افسران وملازمین ڈیوٹی دیں گے جبکہ مری میں سیاحوں کے رش کی وجہ سے گزیٹڈافسران کی نگرانی میں پولیس افسران و ملازمین ڈیوٹی دیں گے عیدالاضحی پر پولیس فورس کے علاوہ ایلیٹ فورس، گھڑ سوار پولیس، موٹر سائیکل سوار ،کوئیک ریسپانس فورس، رضاکاراور لیڈیز پولیس بھی تعینات کی جائے گی جبکہ مری میں سپیشل پکٹنگ کرنے کے ساتھ پٹرولنگ کو مزید موثر بنایا گیا ہے اور اس کے علاوہ فٹ پٹرولنگ بھی جاری رہے گی ون ویلنگ کے خلاف خصوصی پکٹس لگائی گئی ہیں ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی تھانوں کی موبائلز اور موٹر سائیکل سوار پولیس عیدلاضحی کو اپنے علاقوں میں گشت ڈیوٹی انجام دیں گے عیدالاضحی کے اجتماعات میں مساجداور کھلے مقامات پر داخلے کے لئے ایک ہی راستہ استعمال کیا جائے گااور تمام شرکاء کی باڈی سرچ اور میٹل ڈیٹیکٹر سے تلاشی لینے کے بعد داخلے کی اجازت ہوگی واک تھرو گیٹ بھی لگائے جائیں گے ضلع راولپنڈی کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی پکٹس لگائی جائیں گی تمام پکٹس کی نگرانی ڈویژنل ایس پیز اپنے علاقوں میں خودکریں گے علاوہ ازیں عید کے موقع پر پبلک پارک سمیت دیگر پارکوں میں عوام کے رش کے پیش نظرتمام پبلک پارکس پر خصوصی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اور ان مقامات پر کار چوری ،جیب تراشی اور ہلڑ بازی کے انسداد کیلئے موثر حفاظتی انتظامات کو موثر بنایا گیا ہے راولپنڈی پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا کسی بھی مشکوک چیز کو دیکھیں تو فوری طور پر متعلقہ پولیس کو اطلاع دیں راولپنڈی پولیس ہمیشہ کی طرح عوام کی حفاظت کے لئے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لا کردن رات ایک کر کے تن دہی سے ڈیوٹی سر انجام دے گی۔

متعلقہ عنوان :