فہد ملک قتل کیس کے مرکزی ملزم راجہ محمد ارشد کے جسمانی ریمانڈ میں 3روز کی توسیع

پیر 12 ستمبر 2016 16:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 ستمبر۔2016ء) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے فہد ملک قتل کیس کے مرکزی ملزم راجہ محمد ارشد کے جسمانی ریمانڈ میں 3روز کی توسیع کر دی ۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روزاسلام آباد پولیس نے سابق چیئرمین سینیٹ میاں محمد سومرو کے بھانجے فہد ملک کے قتل کے مرکزی ملزم راجا ارشد کو جسمانی ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر ڈیوٹی جج جوڈیشل مجسٹریٹ عدنان رشید کی عدالت میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

جہاں تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کے قبضے سے آلہ قتل اور واردات میں استعمال ہونے والا موبائل فون برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ گاڑی کی برآمدگی کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ملز م کے و کیل نے ریمانڈ میں توسیع کی مخالفت کرتے ہوئے دلائل دیئے کہ سپریم کورٹ نے اس واقعے پر کوئی از خود نوٹس نہیں لیا تھا بلکہ آئی جی اسلام آباد سے صرف رپورٹ طلب کی تھی، ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم راجا ارشد کو مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔واضح رہے کہ فہد ملک قتل کیس میں ایک اور ملزم نعمان کھوکھر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے جب کہ راجا ارشد کو پاک افغان سرحد سے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ فرار ہورہا تھا۔

متعلقہ عنوان :