جیکب آباد،4ارب روپے ہڑپ کرنے کی کوشش ،22سے زائد ہندو دیوالیہ دینے کی تیاری میں

پیر 12 ستمبر 2016 15:38

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 ستمبر۔2016ء) جیکب آبادمیں 4ارب روپے ہڑپ کرنے کی کوشش 22سے زائد ہندو دیوالیہ دینے کی تیاری میں تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں مختلف لوگوں کے 4ارب سے زائد کی رقم ہڑپ کرنے کی ہندو سیٹھوں کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے معلوم ہواہے کہ 22سے زائد ہندو دیوالیہ دینے کی تیاری میں ہیں اس حوالے سے کئی ہندووں نے عدالت سے بھی رجو ع کیاہے اطلاع کے مطابق تاحال انہیں عدالت کی جانب سے کوئی احکامات نہیں ملے ایسی اطلاعات پر جیکب آبادکے بیوپاری سخت پریشان ہوگئے ہیں پیسے ڈوبنے کے خوف سے سکھر ،کراچی ،حیدرآباد اورپنجاب کے بیوپاریوں نے جیکب آبادسے لین دین بھی بند کردی ہے جس سے جیکب آبادکا کاروبار شدید متاثر ہورہاہے دیوالیہ دینے والوں میں مکھی نامو مل،موہن ،وکی راجکمار ،لگو مل اوردیگر شامل ہیں زرائع سے معلوم ہواہے کہ چند ہندو دیوالیہ دینے کے بعد انڈیا فرار ہونے کی کوششوں میں ہیں دیوالیہ دینے کی اطلاعات کے باعث پیسے ڈوبنے کے خوف سے شہری سخت پریشان ہوگئے ہیں اس سلسلے میں جاوید علی نے کہاکہ دیوالیہ دینے والے اکثر ہندو مالدارہیں ان کے گھر اور دوکان کی مالیت کروڑوں میں ہے یہ صرف غریبوں کے پیسے ہڑپ کرنے کی سازش ہے ایس ایس پی نوٹس لے کر دیوالیہ دینے والے ہندووں کو گرفتارکریں ۔

متعلقہ عنوان :