جیکب آباد، سیاہ کاری کے تنازع پر مسلح افرادکا گھر پر حملہ، باپ 2بیٹوں اور پوتی سمیت قتل

پیر 12 ستمبر 2016 15:36

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 ستمبر۔2016ء) جیکب آباد میں سیاہ کاری کے تنازع پر مسلح افرادکا گھر پر حملہ، باپ دوبیٹوں اور پوتی سمیت قتل ،دوخواتین زخمی تفصیلات کے مطابق ہفتہ اوراتوار کی درمیانی شب جیکب آباد کے مولاداد تھانہ کی حدودمیں واقع قصبہ عبدالمجید جکھرانی میں دھرپالی برادری کے درمیان سیاہ کاری کے پرانے تنازعہ پر مسلح افراد نے گھر پر حملہ کرکے نیند میں سوئے ہوئے 50سالہ عبدالرشید دھرپالی کو دوبیٹوں ولی محمد ،عنایت علی سمیت 4سالہ پوتی سمیرا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا فائرنگ میں عبدالرشید کی بیوی سونی خاتون اور بہو مریم شدید زخمی ہوگئے ایس ایچ او مولاداد ارصلا ح پٹھان نے رابطہ کرنے پربتایاکہ ماموں بھانجے کے درمیان ایک سال سے سیاہ کاری کے مسئلے پر تنازع جاری تھا جس کے باعث گزشتہ شب یہ واقع پیش آیاہے میرحسن اور عبدالغنی نے 6ساتھیوں سمیت گھر پر حملہ کیا دونوں فریق بلوچستان کے رہائشی ہیں جن کا چند روز میں اس تنازعہ پر فیصلہ بھی طے ہواتھا ایس ایچ او کے مطابق قتل کیے گئے تمام افراد کا پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین بلوچستان کے علاقے گندا واہ میں کی گئی ہے مقتول کے ورثاء کے آنے پر مقدمہ بھی درج کیاجائے گا تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :