جدہ: دنیا میں سمندری پانی کو میٹھا کر کے استعمال کرنے میں سعودی عرب کا 18فیصد حصہ ہے : رپورٹ

پیر 12 ستمبر 2016 15:33

جدہ: دنیا میں سمندری پانی کو میٹھا کر کے استعمال کرنے میں سعودی عرب ..

جدہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12ستمبر 2016ء ) : سعودی عرب کی پانی سپلائی کرنے والی کمپنی سلین واٹر کنورزن کارپوریشن ( ایس ڈبلیو سی سی ) کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دنیامیں سمندری کھارے پانی کو میٹھے میں تبدیل کر کے استعمال کے قابل بنانے اور اسکے مستقل استعمال میں سعودی عرب کا حصہ 18فیصد بنتا ہے ۔ اس مقصد کے لیے سعودی عرب میں بحر احمر اور بحیرہ عرب کے ساحلوں پر تقریباََ 28پلانٹس لگائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی عرب میں پانی کی 15فیصد ضروریات ان پلانٹس سے پوری کی جارہی ہیں۔ 55فیصد پلانٹس مشرقی ساحلوں پر لگائے گئے ہیں۔ جبکہ 45 فیصد مغربی ساحلوں پر لگائے گئے ہیں۔ سعودی عرب میں ان پلانٹس سے نہ صرف پانی صاف کیا جاتا ہے بلکہ ان سے 3.74ملین میگا واٹ بجلی بھی پید ا کی جاتی ہے ۔ صاف پانی کو فراہم کرنے کے لیے تقریباََ7000کلومیٹر لمبی نئی پائپ لائن بچھائی گئی ہے ۔پانی ذخیرہ کرنے کے لیے 285بڑے ٹینک نصب کیئے گئے ہیں۔