پولیس کا خاتون پر تشدد، ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی

پیر 12 ستمبر 2016 15:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 ستمبر۔2016ء) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تھانہ شاہدرہ کی بیگم کوٹ چوکی میں پولیس کی جانب سے خاتون سائلہ پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے 24گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی۔خاتون کنول نے خاوند کی جانب سے تشدد کے بعد پولیس کو درخواست دی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے کارروائی نہ ہونے پر کنول بی بی بیگم کوٹ چوکی پہنچی مگر پولیس کی جانب سے کوئی شنوائی نہ ہوئی۔

کنول بی بی تھانے میں پولیس والوں کو دہائیاں دیتی رہی۔ خاتون کے شور شرابے سے تنگ آ کر سے پولیس نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور سب انسپکٹر انصاف کنول کو گھسیٹ کر چوکی میں لے گیا۔ میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی سے 24گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :