مدینہ منورہ : محکمہ صحت کی کاروائی، 14 کھانے پینے کی اشیاء کے مراکز بند

پیر 12 ستمبر 2016 15:18

مدینہ منورہ : محکمہ صحت کی کاروائی، 14 کھانے پینے کی اشیاء کے مراکز بند

مدینہ منورہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12ستمبر 2016ء ) : محکمہ صحت نے کاروائی کرتے ہوئے مدینہ منورہ اور مکہ میں مختلف علاقوں میں قائم 14ریسٹورینٹس اور کھانے پینے کی اشیاء کے مختلف مراکز کو حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل نہ کرنے پر بند کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی ( ایس ایف ڈی اے ) نے مدینہ منورہ اور مکہ میں کھانے پینے کی اشیاء کے متعدد مراکز، ریسٹورینٹس کی جانچ پڑتال کی ان میں سے متعدد کو وارننگ بھی جاری کی جبکہ 14کو موقع پر بند کرنے کے احکامات جاری کیے ۔محکمہ صحت نے 20,000کلوگرام خراب کھانا بھی ضائع کر دیا۔ محکمہ صحت نے خراب اور زائد المعیاد چوس بھی ضبط کر کے ضائع کر دیئے۔