اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کے بھائی پروفیسریاسرعلی کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

پیر 12 ستمبر 2016 15:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 ستمبر۔2016ء)اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف کے بھائی پروفیسریاسرعلی کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

پروفیسر یاسر علی کی نماز جنازہ ڈیفنس میں اد ا کی گئی جس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید ، وفاقی وزیر قانون زاہد حامد ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ ، سابق چیف جسٹس آف پاکستان تصدق حسین جیلانی ، سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطاء بندیال ، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عظمت سعید ، جسٹس اعجاز الاحسن ، جسٹس انوار الحق ، جسٹس شاہد وحید ، جسٹس شاہد حمید ڈار ، جسٹس شہرام سرور ، مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ احمد حسان ، رکن قومی اسمبلی پرویز ملک ، پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔