Live Updates

عمران خان کو خدا ملا اور نہ ہی وصال شیروانی پورا ہوا ۔ پرویز رشید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 12 ستمبر 2016 15:14

عمران خان کو خدا ملا اور نہ ہی وصال شیروانی پورا ہوا ۔ پرویز رشید

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 ستمبر 2016ء) : مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی حکومت میں حج کی سعادت حاصل کرنا آسان ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت میں حج کے اخراجات کم ہوئے جس کی حجاج کرام نے بھی تعریف کی ہے۔ پرویز رشید نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان رواں سال حج پر نہیں گئے شاید ان کا شیطان سے مک مکا ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو حج پر جانے سے اللہ نے روک دیا لیکن رائے ونڈ جانے سے ہم نہیں روکا ۔ عمران خان نے حج کے مہینے میں دو وعدے کیے لیکن ان کا یہ حال ہے کہ انہیں نہ تو خدا ملا اور نہ ہی وصال شیروانی پورا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کےسیاسی کزن نے بھی ان کے ساتھ رائے ونڈ جانے سے انکار کر دیا اور جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں نے بھی عمران خان کے ساتھ جانے کی حامی نہیں بھری۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :