ڈاکوؤں نے مویشی منڈی میں بیوپاری سے پانچ لاکھ روپے لوٹ لئے ، مزاحمت پر بیوپاری اور بیل کو گولی مار کر زخمی کر دیا

پنجاب بھر سے آئے ہوئے بیوپاریوں کاواقعے کے خلاف شدید احتجاج ،پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی

پیر 12 ستمبر 2016 15:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 ستمبر۔2016ء) ڈاکوؤں نے مویشی منڈی میں پانچ لاکھ روپے لوٹ کر بیوپاری اور اسکے ایک بیل کو گولی مار کر زخمی کر دیا ، پنجاب بھر سے آئے ہوئے بیوپاریوں نے واقعے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اتوار اور سوموار کی درمیابی شب ڈاکو سگیاں پل کے قریب لگائی گئی مویشی منڈی میں داخل ہو گئے اور ایک بیوپاری افتخار احمد سے اسلحے کے زور پر پانچ لاکھ روپے لوٹ لئے اور مزاحمت پر بیوپار ی اور اس کے ایک بیل کو گولی مار کر زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ۔

واقعے کے بعد منڈی میں جانور فروخت کرنے کے لئے آئے ہوئے بیوپاریوں نے احتجاج شروع کر دیا اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی گاڑی موقع پر پہنچ گئی جس نے زخمی بیوپاری کو میو ہسپتال جبکہ بیوپاریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمی بیل کو ویٹرنری ہسپتال منتقل کیا ۔ بیوپاریوں کا کہنا تھا کہ حکومت کے دعوؤں کے باوجود بیوپاریوں کو سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی ۔واقعے کے بعد اطلاع کے باوجود پولیس ڈھائی سے تین گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر پہنچی جس کا نوٹس لیا جانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :