شارجہ:ایشیائی شہری رہائشی عمارت کی 15ویں منزل سے کوڑے دان میں گر کر جاں بحق

پیر 12 ستمبر 2016 15:02

شارجہ:ایشیائی شہری رہائشی عمارت کی 15ویں منزل سے کوڑے دان میں گر کر جاں ..

شارجہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12ستمبر 2016ء ) : شارجہ پولیس نے الناضاء کی ایک رہائشی عمارت کی پندرویں منزل سے کوڑے دان میں گر کر جاں بحق ہو نے والے ایشیائی شہری کی موت کی تحقیقات شروع کر دیں ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ہندوستانی شہری کوڑا پھینکے کے لیے بنائی جانے والے خاص پائپ سے گر کر جاں بحق ہو گیاتھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز عمارت کے سکیورٹی گارڈ اور صفائی کے عملے کے ایک رکن نے شارجہ پولیس کو اطلاع دی تھی کہ عمارت کے کوڑا دان میں ایک غیر ملکی شہری کی نعش پڑی ہوئی ہے ۔

جس کے بعد شارجہ پولیس فوراََ رہائشی عمارت میں پہنچی اور غیر ملکی کی لاش بر آمد کر لی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس سلسلے میں تحقیقات کر رہے ہیں ۔ آئندہ کچھ روز میں ہندوستانی شہری کی موت کے بارے میں تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تفصیلات فراہم کر یں گے۔