عید الاضحی کی آمد ، فیصل آباد کی مویشی منڈی میں 40 من وزنی شیرو سب کی توجہ کا مرکز

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 12 ستمبر 2016 15:00

عید الاضحی کی آمد ، فیصل آباد کی مویشی منڈی میں 40 من وزنی شیرو سب کی ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 ستمبر 2016ء) : عید الاضحٰی کی آمد پر تمام مسلمان مویشی منڈیوں کا رُخ کر رہے ہیں اور اپنی اپنی پسند کا جانور اللہ کی راہ میں قربان کرنے کے لیے بھی کوشاں ہیں۔ بیوپاری بھی خریداروں کے سامنے اپنے جانوروں کی تعریفوں کے بے حد پُل باندھتے نظر آ رہے ہیں۔ وہیں فیصل آباد کی مویشی منڈی میں 40 من وزنی شیرو تمام خریداروں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

40 من وزنی اس جانور کا نام شیرو رکھا گیا ہے جو کہ بہاولپور سے آیا ہے۔ شیرو کی خوراک میں دودھ ، مکھن اور بوتل شامل ہیں ۔ شیرو کے مالک کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شیرو کو 20 لاکھ روہے میں فروخت کرنے کا خواہشمند ہے لیکن تاحال شیرو کو 8 لاکھ روپے کا گاہک ہی مل سکا ہے۔ ایک گاہک کا کہنا ہے کہ شیرو دیکھنے میں بہت خوبصورت لگتا ہے لیکن اس کے مالک کی جانب سے لگائی گئی قیمت نہایت زیادہ ہے۔ مویشی منڈی میں آنے والے خریدار بھی شیرو کو دیکھتے، قیمت پوچھتے اور پھر آگے بڑھ جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :