پاک فضائیہ کا عید الاضحی کے بعد ملکی سطح پر جنگی مشقوں کے انعقاد کا فیصلہ

پیر 12 ستمبر 2016 14:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 ستمبر۔2016ء) پاک فضائیہ نے عید الاضحی کے بعد ملکی سطح پر جنگی مشقوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد پاک فضائیہ کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاک فضائیہ کی اعلیٰ قیادت نے ملکی سطح پرجنگی مشقوں کا فیصلہ کیاہے۔

(جاری ہے)

ان مشقوں کا مقصد کسی بھی اندرونی اور بیرونی چیلنج سے موٴثر طریقے سے نمٹنے کی تیاری ہے ذرائع کے مطابق ان مشقوں کے دوران پاک فضائیہ کے تمام سامان حرب کو حرکت میں لایا جائے گا ‘ تمام اسکوارڈن اور ریڈار سسٹم بھی متحرک ہوں گے، تمام فضائی اڈوں میں مصنوعی جنگی صورتحال پیدا کرکے افسران اور اہلکاروں کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا جائے گا، اس کے علاوہ جنگی طیاروں کو مختلف اہداف بھی دیئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاک فضائیہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں بھی انتہائی فعال کردار ادا کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :