وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل تیل و گیس کی تلاش کی حوصلہ افزائی کیلئے 32 نئے بلاک ایوارڈ کرے گی

پیر 12 ستمبر 2016 14:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 ستمبر۔2016ء) وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل تیل و گیس کی تلاش کی حوصلہ افزائی کیلئے 32 نئے بلاک ایوارڈ کریگی۔

(جاری ہے)

وزارت کے ذرائع کے مطابق پٹرولیم پالیسی 2012ء کے بعد اس سے قبل 46 نئے بلاک ایوارڈ کئے گئے ہیں ‘ اب 32نئے بلاک ایوارڈ کئے جارہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وزارت نے تیل وگیس کی تلاش کے لائسنس حاصل کرنے کے باوجود کام نہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے اور اب تک ایسی 32کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کئے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :