چاند گرہن 16 ستمبرکو ہوگا جو پاکستان کے تمام علاقوں میں دیکھا جاسکے گا

چاند گرہن ایشیاء، افریقہ، آسٹریلیا اور یورپ سمیت دیگر علاقوں میں دیکھا جاسکے گا

پیر 12 ستمبر 2016 14:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 ستمبر۔2016ء) چاند گرہن 16 ستمبرکو ہوگا جو پاکستان کے تمام علاقوں میں دیکھا جاسکے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا آغازجمعہ کی رات 9بجکر55منٹ پر شروع ہوگا اور ہفتہ کی رات ایک بجکر54 منٹ تک جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

چاند گرہن ایشیاء، افریقہ، آسٹریلیا اور یورپ سمیت دیگر علاقوں میں دیکھا جاسکے گا۔